شہر کے کئی علاقوں میں اچانک تیز بارش، 30 ستمبر تک ایلو الرٹ جاری

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 27 ستمبر (سیاست نیوز) شہر کے کئی علاقوں میں آج شام اچانک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور اہم شاہراہوں پر ٹریک جام ہوگئی۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق گولکنڈہ میں سب سے زیادہ 94 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جوبلی ہلز میں 61.8 بارش ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں 30 ستمبر تک ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق حیدرآباد کے علاوہ دیگر مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ اضلاع رنگاریڈی اور میڑچل ۔ملکاجگیری میں آج شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ آئندہ تین دنوں کے دوران ریاست کے بیشتر اضلاع میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ تلنگانہ کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ اوسط تا تیز بارش ہوسکتی ہے۔ جمعرات 28 ستمبر کو گنیش جلوس کے پیش نظر منتظمین اور شرکاء کی موسمی حالات کے مطابق چوکسی کا مشورہ دیا گیا ہے۔