حیدرآباد۔ تقریبا دو ہفتوں سے خشک موسم کے بعد جمعرات کی دوپہر شہر کے کچھ مقامات پر ہلکی بوندا باندی ہوئی ۔ دن بھر کبھی ابر اور کبھی دھوپ رہی ۔ سرینگر کے علاقہ میں1.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔ اس طرح خیریت آباد ‘ مشیرآباد ‘ جوبلی ہلز و عثمانیہ یونیورسٹی کے کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی ریکارڈ کی گئی ۔