حیدرآباد۔ 26 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ شہر حیدرآباد میں بستی دواخانوں کی تعداد میں 350 تک اضافہ کیا جائے کیونکہ مختلف محلہ جات میں واقع چھوٹے دواخانے غریبوں کیلئے عظیم خدمات انجام دے رہے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ شہر میں فی الحال 118 بستی دواخانے ہیں جہاں بہتر خدمات کی فراہمی سے عوام خوش ہیں۔ چنانچہ ان دواخانوں کی تعداد میں قابل لحاظ اضافہ کیا جانا چاہئے۔شہر میں 150 بلدی ڈیویژن ہیں اور ہر ڈیویژن میں کم از کم 2 بستی دواخانہ قائم کئے جائیں ۔