شہران مارکٹ ‘ برقعوں کی تیاری اور فروخت کے مرکز میں تبدیل

   

بیرونی ممالک سے اور دیگر ریاستوں سے مٹیریل کی آمد۔ کئی ریاستوں میں فروخت
حیدرآباد۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) پرانے شہر حیدرآباد میں پتھر گھٹی کے قریب شہران میں برقعہ کی 150 دکانیں موجود ہیں۔ شہران میں 100 کے قریب برقعہ تیار کرنے والی دوکانات بھی ہیں جو یہاں تیار کرکے برقعوں کو ملک کی تقریباً ریاستوں میں سپلائی کرتے ہیں۔ شہران اب برقعوں کی مارکٹ اور برقعوں کی تیاری کا مرکز بن چکا ہے۔ شہران میں ملک بھر سے خواتین برقعوں کی خریدی کیلئے آتے ہیں۔ رمضان کے مہینہ میں خاص کر برقعوں کی خریداری میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ آج کے فیشن کے دور میں برقع مختلف ڈیزائن میں تیار کئے جارہے ہیں۔ جس میں زیادہ تر مشرقی وسطیٰ کے ممالک، جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک اور ہندوستانی برقعے کافی مشہور ہیں۔ دوبئی سے برقع کا کپڑا منگواکر سلائی کرنے پر برقعے کی قیمت میں اصافہ ہو رہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے مقامی دوکانداروں نے شہران میں اس کی سلائی کے انتظام کیا ہے۔ برقعوں کی سلائی کیلئے مغربی بنگال کے درزی مہارت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں یہ کام سونپا جارہا ہے۔ خواتین تقاریب میں زیادہ تر ڈیزائن کے برقعوں کا انتخاب کرتی ہیں۔ خواتین کی پسند کے لحاظ سے برقعوں کی سلوائی کی جارہی ہے۔ شہران میں تقریباً 100 ورک شاپس ہیں برقعہ کی سلائی کیلئے استعمال ہونے والا مواد ہندوستان کے سورت اور پٹیالہ سے آتا ہے اور اس کے علاوہ بیرونی ممالک انڈونیشیاء، کوریا اور چین سے درآمد کیا جاتا ہے۔ برقعوں کی سلائی کیلئے بیرونی ممالک سے 100 سے زیادہ اقسام کے کپڑوں کو درآمد کیا جاتا ہے۔ شہران اب برقعوں کی ہول سیل اور ریٹیل مارکٹ بن چکا ہے۔ ش