شہری اور دیہی علاقوں میں بہتر اور معیاری سڑکوں کی تعمیر کی ہدایت

   

وزیر عمارت و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

حیدرآباد۔ 22 جون (سیاست نیوز) وزیر عمارات و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ زیر تکمیل کاموں کو فوری طور پر مکمل کریں تاکہ ریاست میں عمارات و شوارع کے تحت ترقیاتی کاموں کو عاجلانہ طور پر مکمل کیا جائے۔ وینکٹ ریڈی نے سکریٹریٹ میں محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس منعقد کیا اور انفرااسٹرکچر پراجکٹس کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ عادل آباد، ورنگل، ملگ، نارائن پیٹ اور کریم نگر میں انٹیگریٹیڈ ڈسٹرکٹ آفس کامپلکسوں کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بلز کی منظوری میں تاخیر کے سبب دشواری پیش آرہی ہے۔ ریاستی وزیر نے ورنگل اور ملگ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ دفاتر کا کام فوری مکمل کرتے ہوئے افتتاح کے لئے تیار رہیں۔ انہوں نے نظام آباد کے مادھو نگر میں زیر تعمیر روڈ اوور بریج کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں روزانہ 91 لاکھ گاڑیوں کی آمد و رفت ہے لہذا شہری اور دیہی علاقوں میں بہتر اور معیاری سڑکوں کی فراہمی محکمہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا سے زیر التواء بلز کے مسئلہ پر بات چیت کا تیقن دیا۔ اجلاس میں انجینئر ان چیف تروملا، چیف انجینئرس موہن نائک، راجیشور ریڈی لکشمن اور دوسروں نے شرکت کی۔ 1