شہریت ترمیمی بل آج راجیہ سبھا میں ہوگا پیش۔۔ جانیں کیا ہے پورا معاملہ

   

آج دوپہر دو بجے وزیر داخلہ امت شاہ راجیہ سبھا میں پیش کریں گے، لوک سبھا میں پیر کو دیر رات اسانی سے یہ بل پاس ہوگیا۔

حکومت کو امید ہے کہ وہ راجیہ سبھا میں بھی آسانی سے پاس کر لیں گے، لوک سبھا میں پاس ہونے کےلیے کل 120 ووٹوں کی انہیں ضرورت ہوگی، جبکہ انہیں 121 ووٹ ملنے کی امید ہے۔

جہاں تک اپوزیشن کی بات ہے انہیں 111 ووٹ ملنے کی امید ہے۔

مگر کیا ہوگا کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا، مگر راجیہ سبھا میں ہنگامہ کی امید ہے، ہندوستان کی اکثریت اس بل کے سخت خلاف ہے۔

ہندوستان کی ہر ریاست اور شہر میں اور خاص کر شمال مشرق کی ریاستوں میں اس بل کے خلاف احتجاج ہوا ہے۔