گلبرگہ میں حیدرآباد ۔ کرناٹک مسلم پولٹیکل فورم کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس، مقررین کا خطاب
گلبرگہ ۔12۔ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسٹر شاہ نواز خان شاہین کے صحافتی بیان کے بموجب حیدر آباد کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم کے زیر اہتمام بہ ضمن شہریت ترمیمی بل ایک مشاورتی اجلاس بہ ضمن شہریت ترمیمی بل بمقام قائد ملت ہال نیا محلہ گلبرگہ منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں شہر کی دینی، مذہبی ، سماجی ، ملی و سیاسی جماعتوں کے مندوبین نے حصہ لیا ۔ جماعت اسلامی ہند، گلبرگہ ،جمعیت اہل حدیث گلبرگہ ، پاپولر فرنٹ گلبرگہ ، منہاج القرآن ، مسلم یوتھ کونسل ۔ مجلس تعمیر ملت۔، بہمنی فائونڈیشن، کاروان ٹیپو سلطان شہید، انڈئین یونئین ملسم لیگ، ایس ڈی پی آئی ، ڈبلیو پی آئی ، اور گلبرگہ ڈیولپمنٹ پارٹی کے نمائیندوں کے علاوہ علماء کرام ، دانشوران ، تاجرین و معززین شہر کی کثیر تعداد اس اجلاس میں شریک تھی ۔ جلسہ کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوا۔ جناب اسد علی انصاری نے بارگاہ رسالت مآبؐ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا ۔ جناب افضل محمود نے شہریت ترمیمی بل پر بھرپور روشنی ڈالی جب کہ طلحہ ہامی بیدر نے اس بل کی قانونی حیثیت واضح کی اور کہا کہ اس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل داخل کرنے پر کیا ہوسکتا ہے۔ انھوں نے حاضرین جلسہ کو مختلف قانونی مع؛و،ات فراہم کیں ۔ جناب محمد دستگیر نے اس معاملہ میں اپنی پارٹی کے موقف کو پیش کیا ۔ انھوں نے بتایا کہ ایس ڈی پی ٓئی نے اس بل کو پہلے ہی رد کردیا ہے۔ جناب ریاض احمد نے CAB kکے خلاف زبردست احتجاج پر زور دیا ۔ جناب بابا نذر محمد خان صدر جمعیت اہل حدیث نے کہا کہ مساجد کے ذریعہ مسلمانوں میں اس بل کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے ۔ صدر جمعیت باغبان جناب الیاس سیٹھ نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ شہریت ترمیمی بل کے ضمن میں تمام ضروری دستاویزات تیار رکھیں ۔مسلملیگ کے قائد مولانا نوح نے کہا کہ بل کے خلاف احتجاجی جلوس کے ساتھ ساتھ گلبرگہ بند کی اپیل بھی کی جانی چاہئے ۔ جناب عارف عل منیار نے کہا کہ سابق میں جس طرح گلبرگہ یونائیٹیڈ فرنٹ کے زیر اہتمام احتجاج منظم کئے گئے تھے اس بار بھی اسی طرح کے احتجاج کا نظم ہونا چاہئے ۔ جناب علی احمد نے کہا کہ جمعیت علماء ہند نے جس احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے ، حیدر آباد کرناٹک مسلمپولیٹیکل فورم نے بھی جمعیت علاء ہند کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ CAB کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے تمام عہدہ داران مسلم پولیٹیکل فورم کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ ہر ضلع سے اس بل کے خلاف عدالت میں رٹ پٹیشن ڈالی جائے گی اور ہر ضلع میں احتجاج کرنے کا اہتمام یا جائے گا۔ جناب اسد علی انصاری نے کہا کہ احتجاج کے ساتھ ساتھ شہریت ترمیمی بل کے خلاف ہمیں مسلسل جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔