شہریت ترمیمی قانون کیخلاف احتجاج ، علیگڑھ یونیورسٹی میں چوکسی

   

علیگڑھ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شہریت ترمیمی قانون کے خلاف طلبہ کے شدید احتجاج کے پیش نظر علیگڑھ یونیورسٹی کے حکام احتیاطی و تدابیر کے طور پر ہفتہ کو سخت ترین سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس کے داخلہ مراکز اور یونیورسٹی سرکل کے اطراف بھاری پولیس پٹرولنگ جاری ہے۔ یونیورسٹی کے ترجمان ڈاکٹر راحت ابرار نے کہا کہ سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔ ضلع حکام اور یونیورسٹی انتظامیہ میں سخت چوکسی اختیار کررہے ہیں۔ اے ایم یو ٹیچرس اسوسی ایشن کے سیکریٹری نجم الاسلام نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ان کے اسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی اپنے ہنگامی اجلاس میں اس صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ کیمپس میں جمعرات سے انٹرنیٹ خدمات معطل تھے جو جمعہ کو بحال کئے گئے۔