شہریت قانون کیخلاف احتجاج پر ڈاکٹر کفیل خان گرفتار

,

   

ممبئی میں کارروائی،یو پی پولیس کو حوالگی پر ڈاکٹر کفیل کو انکاؤنٹر کردیئے جانے کا خوف
ممبئی / لکھنو ۔ 30جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے متنازعہ ماہر اطفال ڈاکٹر کفیل خان کو ممبئی ایئرپورٹ سے اترپردیش کی ایس ٹی ایف نے گرفتار کرلیا ہے ۔ ان پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں ڈسمبر 2019ء میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران اشتعال انگیز بیانات دینے کا الزام ہے ۔ یو پی۔ایس ٹی ایف کے انسپکٹرجنرل امیتابھ یش کے مطابق ‘‘ڈاکٹر کفیل کو ایس ٹی ایف نے ممبئی سے گرفتار کیا ہے اور انہیں لکھنؤ لایا جارہا ہے ۔ایس ٹی ایف کے دو افسران انسپکٹر بجیندر شرما اور انسپکٹر پرمود ورما نے ڈاکٹر کفیل کو گرفتار کیا ہے ۔ عدالت نے جب ڈاکٹر کفیل کو یو پی پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا تب ماہر اطفال نے کہا کہ انہیں یو پی پولیس پربھروسہ نہیں اور ان کو انکاؤنٹر میں ہلاک کردیئے جانے کا خوف ہے۔ یش کے مطابق ڈاکٹر کفیل کو 13 دسمبر 2019 کو علی گڑھ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر کفیل خان پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ میں مذہبی جذبات کو بھڑکانے کا الزام ہے ۔ایف آئی آر کے تحت ڈاکٹر کفیل CAAکے خلاف 12 دسمبر کوتقریبا 600 طلبہ کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی طلبہ کے اندر ہندو،مسلم،پارسی،سکھ اور عیسائیوں کے تحت نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ۔