حیدرآباد ۔16ڈسمبر ( سیاست نیوز) ویملواڑہ کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی سی ایچ رمیش کو ہائیکورٹ سے پیر کو عبوری راحت حاصل ہوئی جب اُن کی شہریت کی منسوخی سے متعلق مرکزی وزارت داخلہ کے ایک حکم پر التواء عائد کردیا گیا ۔ وزارت داخلہ نے 20نومبر کو اس الزام کے تحت رمیش کی ہندوستانی شہریت منسوخ کردی تھی کہ انہوں نے ہندوستانی شہریت کے حصول کیلئے درخواست داخل کرنے کے فوری بعد 12ماہ کی مدت تک مستقل قیام کی شرط کو نظرانداز کرتے ہوئے کئے گئے بیرونی دورہ کے حقائق کو پوشیدہ رکھا تھا ۔ اس حکم کے بعد رمیش 22نومبر کو ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے تھے