شہریت کے پیدائشی حق کو ختم کردیا جائے گا : ٹرمپ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چہارشنبہ کو ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ میں مقیم غیرامریکی شہریوں کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو پیدائش کی بنیاد پر امریکی شہریت دیئے جانے کے عمل کو ختم کردیں گے جو یہ سمجھتے ہیں کہ کوئی بچہ اگر امریکہ میںپیدا ہوگیا تو اسے ازخود امریکی شہریت مل جاتی ہے جبکہ یہ غلط ہے۔ امریکہ اب غیرامریکی شہریوں اور غیرقانونی طور پر امریکہ آنے والوں کی فیملیز میں بچہ پیدا ہونے پر اسے ازخود امریکی شہریت دیئے جانے کے حق کا قانون ختم کردے گا جس کیلئے ہم کافی سنجیدہ ہیں۔ یاد رہیکہ امریکی آئین کی 14 ویں ترمیم کے مطابق امریکہ ان تمام شہریوں کو امریکی شہریت عطا کرتا ہے جو امریکہ میں پیدا ہوئے یا پھر قانونی طور پر امریکہ کی شہریت حاصل کی۔