شہزادہ فیصل بن فرحان کی روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

   

ریاض : سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دارالحکومت ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون، مختلف شعبوں میں ان کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا اور علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات میں سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینیر ولید بن عبدالکریم الخریجی، وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی، بین الاقوامی امور کے انڈر سیکرٹری اور وزارت خارجہ میں عوامی سفارتی امور کے جنرل سپروائزر سفیر ڈاکٹر عبدالرحمن الراسی بھی موجود تھے۔