لندن /نیویارک : امریکی کمپنی ’بیٹر اپ‘ میں چیف امپیکٹ آفیسر کے عہدے پر نوکری کرنے والے شہزادہ ہیری کی تنخواہ کے بارے میں برطانوی میڈیا نے بتادیا۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ ہیری کی تنخواہ سات ہندسوں پر مشتمل ہوگی یعنی ممکنہ طور پر ہیری کی تنخواہ ایک ملین ڈالر سے زیادہ ہوگی۔شہزادہ ہیری کو تنخواہ کے ساتھ سالانہ پانچ روزہ ’انر ورک‘ کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔ ’انر ورک‘ پیکج ’بیٹراپ‘ کے تمام ملازمین کو ان کی ذاتی ترقی کے لیے مہیا کیا جاتا ہے۔
