ریاض ۔ 4 ۔ ستمبر : ( کے این واصف ) : سفارت خانہ ہند کے زیر سرپرستی قائم انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض کی انتظامی کمیٹی کی تنظیم جدید عمل میں آئی ۔ اسکول کی پرنسپل مسز میرا رحمان کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق وزارت تعلیم مملکت سعودی عرب نے ایک چھ رکنی انتظامی کمیٹی کو منظوری دی ہے ۔ خواتین کی اکثریت والی اس نو منتخب کمیٹی کی چیرپرسن مسز شہناز عبدالجلیل ہوں گی ۔ جب کہ دیگر اراکین میں سید ظفر علی ، مسز شاہزین ارم ، پراشین علی ، ڈاکٹر ساجدہ حسنہ اور ڈاکٹر ایس سمیہ شامل ہیں ۔۔