نئی دہلی۔ 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام)ریلائنس فاؤنڈیشن نے آج بیان دیا ہے کہ وہ مہلوک سی آر پی ایف جوانوں کے خاندانوں کی ساری ذمہ داری اٹھائے گی۔ خاص طور پر ان کی تعلیم اور دوسرے اخراجات پورے کرے گی۔ ریلائینس فنڈیشن نے یہ بھی کہا کہ وہ زخمی جوانوں کے مکمل علاج کے اخراجات بھی اٹھائے گی اور اس کے علاوہ حکومت ان کے فاؤنڈیشن پر مزید کوئی اور ذمہ داری سونپتی ہے جو آرمڈ فورسیس سے متعلق ہے تو وہ پورا کرے گی۔ ریلائینس فاؤنڈیشن ریلائینس انڈسٹریز کی انسان دوست تنظیم ہے۔ 14 فروری کو کشمیر کے پلوامہ ضلع میں کم از کم 40 سی آر پی ایف جوان دہشت گردی کے حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔