شہید سپاہی چند دن بعد اپنی اہلیہ اور بیٹی سے ملاقات کرنے والا تھا

   

٭ ہندوستانی سپاہی نائیک اے تھامس جو لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جنگ بندی کی خلاف ورزی میں شہید ہوئے، چند دن بعد اپنی آبائی ریاست کیرلا روانہ ہونے والے تھے جہاں وہ اہلیہ اور دختر سے ملاقات کرنے والے تھے۔ ان کی رخصت بھی منظور کرلی گئی تھی۔ انہوں نے اپنے ارکان خاندان کو فون پر بتایا تھا کہ ان کی رخصت منظور کرلی گئی ہے اور انہوں نے ارکان خاندان سے ملاقات کے وقت ایک علیحدہ کمرہ کو تیار رکھنے کیلئے کہا تھا ۔ انہوں نے اپنی 6 سالہ بیٹی ہنا سے بات کی تھی۔