شہید کرنل سنتوش بابو کے پسماندگان کو تین کروڑ ادا کرنے ہنمنت رائو کا مطالبہ

   

حیدرآباد۔ 18 جون (سیاست نیوز) سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت رائو نے ہندوستان اور چین کی سرحد پر تصادم میں شہید ہونے والے کرنل سنتوش بابو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوریا پیٹ سے تعلق رکھنے والے مادرہند کے سپوت نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کردی ہے۔ ملک ان کی اس قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ ہنمنت رائو نے سنتوش بابو کے افراد خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ سارا ملک اس غم میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر اسپورٹس کے شعبہ میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے لیے انعامات کا اعلان کرتے ہیں۔ انہیں چاہئے کہ سنتوش بابو کے افراد خاندان کو 3 کروڑ روپئے کی امداد کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ سنتوش بابو کے خاندان سے ملک کا ایک اور سپاہی تیار ہوگا۔