ممبئی: امریکہ میں سود کی شرحوں میں اضافہ کی امید اور شام پر امریکہ کے حملے کی خبر سے عالمی بازار میں ہوئی زبردست فروخت کا اثر آج گھریلو شیئر بازر پر بھی نظر آیا جس سے گھریلو سطح پر تقریباً 4فیصد کی گراوٹ نظر آئی۔ اس سے بی ایس ای کا سنسیکس 1939.32پوائنٹ گرکر پچا س ہزار کی سطح سے نیچے 49099.99 پوائنٹ پر آگیا اور این ایس ای کا نفٹی بھی 568.26پوائنٹ گرکر 14529.15 پوائنٹ پر رہا۔جمعرات کو امریکی بازار میں زبردست گراوٹ نظر آئی۔ امریکی وال اسٹریٹ بازار کا مین انڈیکس لڑکھڑا گیا۔ اصل میں امریکہ کے ٹریزری بونڈ کے ایلڈ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔