شیئر بازار مڈل کلا س کے سرمایہ کو نگل گیا:اکھلیش

   

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ شیئر بازار میں جاری گراوٹ مڈل کلاس کی سرمایہ کاری کو نگل گیا۔ یادو نے آج کہا کہ پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو دعوت دینے کی دوڑ میں لگی ڈبل انجن کی سرکاریں پہلے اپنے سرمایہ کاروں کو تو محفوظ کرلیں پھر کسی اور کو تیقن دینے کا ’ ڈھونگی ایونٹ‘ کریں۔ کچھ مہینوں سے نفٹی کے لگاتار خراب مظاہرے کی وجہ سے خبریں شائع ہورہی ہیں کہ اس سال انڈین شیئر مارکیٹ دنیا کے ابھرتے بازاروں میں تھائی لینڈر و فلپائنس کے بعد تیسرا سب سے کمزور شیئر مارکیٹ ہوگیا ہے ۔ ایک طرف 80 کروڑ لوگ سرکاری اناج پر زندگی کے گزارہ پر مجبور ہیں اور دوسری طرف جنہوں نے بچت کو شیئر میں لگا دیا تووہ بھی کنگال ہوگئے ہیں۔