شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی ایک ایسی شخصیت ہیں ہندوستان کی ازادی میں انکا بہت بڑا رول رہا ہے، اور انہوں نے اس ملک کی آزادی کے لیے اپنے ساتھیوں اور گاندھی جی کے ساتھ عظیم الشان کارنامہ انجام دیا، مولانا سید محمد ارشد مدنی انکے فرزند ہیں۔
مولانا کو اصطلاح امت کی بہت فکر سوار تھی، انہوں نے اپنی زندگی میں دارلعلوم دیوبند میں بھی تدریسی خدمات انجام دی، اور ازادی ہند کے بعد عملی سیاست سے اپنے کو الگ کردیا۔
انہوں نے ایک بار تاریخی جملہ کہاتھا” حفاظت اسلام کے نعرے تو بہت کئے جاتے ہیں مگر عملی اقدامات سے ہم خود گریزاں کرتے ہیں، اسلام کوئی مجسمہ نہیں کہ جس کی حفاظت کےلیے لاؤولشکر کی ضرورت ہو، اپ اپنے اندر اسلام کو سمو لیجئے،اب بھی محفوظ رہیں گے اسلام بھی محفوظ رہے گا”.
مولانا یہاں پر مسلمانوں کو اسلام پر عمل کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں، کہ رہے ہیں کہ اسلام کوئی مورتی نہیں ہے کہ جس کی حفاظت کے لیے ہم لشکر اور فوج تیار کریں اگر ہم اسلام پر عمل کریں گے تو ہم بھی محفوظ رہیں گے اور وعدہ خدا کے مطابق اسلام بھی محفوظ رہے گا۔