شیخ حسینہ کی وزیراعظم چین سے بات چیت، 9 معاہدوں پر دستخط

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین میں وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کی آمد پر ان کا سرخ قالین استقبال کیا گیا جنہوں نے اپنے چینی ہم منصب لی کیگیانگ کے ساتھ وسیع تر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور 9 معاہدوں پر دستخط کئے جن میں پانچ معاہدے، تین یادداشت مفاہمت اور ایک دستاویز شامل ہیں۔
جن کے ذریعہ مختلف شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے جیسے روہنگیا مسلمانوں کی امداد، دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تکنیکی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی، ثقافت اور سیاحت شامل ہیں۔ گریٹ ہال پہنچنے پر شیخ حسینہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا اور چینی مسلح افواج نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔