شیخ محمد بن زاید سے مالٹاکے صدر کی ملاقات

   

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور مالٹا کے صدر جورج فیلا نے پیر کو ابوظہبی میں باضابطہ مذاکرات کیے ہیں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید نے ابوظبی کے الشاطی محل میں مالٹا کے صدر کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ’مالٹا کے صدر کا دورہ امارات آئندہ مرحلے میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری لائے گا‘۔