شیخ ڈیویژن میں 232 کروڑ کے ترقیاتی کام

   

رکن اسمبلی ایم گوپی ناتھ کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد : جوبلی ہلز کے رکن اسمبلی ایم گوپی ناتھ نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کے ساتھ شیخ پیٹ ڈیویژن میں مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈیویژن میں 232 کروڑ روپئے سے مختلف ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے جس میں فلائی اوور کی تعمیر ، جھیل کی ترقی ، سڑکوںکی تعمیر اور فٹ پاتھس کو بہتر بنانا شامل ہے۔ شیخ پیٹ کے کارپوریٹر سیوا نائک کے علاوہ سرکاری عہدیدار ونئے کمار ، موہن راؤ ، شیخ پیٹ ڈیویژن کے صدر اور اقلیتی قائد اکبر اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں طئے کیا گیا کہ 13 کروڑ کے خرچ سے بی ٹی روڈ تعمیر کی جائے گی جبکہ تین کروڑ سے سی سی روڈ کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ جھیل کی ترقی کیلئے دو کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ کتہ چروو کے لئے دو کروڑ ، ایرہ کنٹہ کیلئے ایک کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ ریلائنس مارٹ سے شیخ پیٹ درگاہ تک 165 کروڑ سے فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا۔ فٹ پاتھس کی ترقی کیلئے ایک کروڑ خرچ کئے جائیں گے۔ دکن پارک کیلئے 45 کروڑ کا منصوبہ ہے۔ رکن اسمبلی نے ترقیاتی اسکیمات پر تیزی سے عمل آوری کی ہدایت دی ۔