شیر خوار بچی کو چھوڑ کر خاتون کی عاشق کے ساتھ خودکشی

   

حیدرآباد ۔13 جون (سیاست نیوز) شادی کے بعد بھی عاشق سے رابطہ اور 6 ماہ کی شیرخوار بچی کی پرواہ کئے بغیر خاتون نے عاشق کے ساتھ خودکشی کرلی۔ کولہاپور ناگرکرنول میں یہ واقعہ پیش آیا جو سنسنی کا سبب بنا ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ 23 سالہ رینوکا اور اس کے عاشق 25 سالہ شیوا نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق رینوکا اور شیوا کی شادی کیلئے ان کے افراد خاندان راضی نہیں تھے اور اس دوران لڑکی کی شادی کسی اور سے کروائی گئی۔ لڑکی اپنے شوہر کے ساتھ رہتی تھی 6 ماہ قبل رینوکا نے لڑکی کو جنم دیا۔ باوجود اس کے خاتون عاشق سے مسلسل رابطہ میں تھی لیکن ایک دن اس کی چوری پکڑی گئی۔ عاشق سے چیاٹنگ کی حرکت شوہر کو معلوم ہوگئی اور شوہر نے شدید برہمی کا اظہار کیا جس کے بعد رینوکا اپنے مائیکے آ گئی۔ یہاں عاشق سے بات چیت کے مسئلہ پر رینوکا کو شدید برہمی کا سامنا کرنا پڑ۔ کل اس نے بچی کو گھر میں چھوڑ کر مکان سے باہر نکل گئی جب بچی کے مسلسل رونے کی آواز سن کر افراد خاندان نے دیکھا تو رینوکا گھر میں نہیں تھی جس کو گاؤں میں تلاش کیا گیا جہاں گاؤں کے باہر رینوکا اور شیوا نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع