شیرنی کی ہندو رسم و رواج کے تحت آخری رسومات

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : عالمی سطح پر شہرت رکھنے والی شیرنی کے انتقال پر اس کی آخری رسومات ہندو رسم و رواج کے مطابق انجام دی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب مدھیہ پردیش کے پنچ ٹائیگر ریزور کی کالروانی شیرنی بوڑھاپے کی وجہ سے فوت ہوگئی ۔ 15 سال سے زیادہ عرصہ تک جینے والی اس شیرنی نے اپنی زندگی میں 8 ڈیلوریز کے دوران 29 بچوں کو جنم دیا ۔ جس کی وجہ سے اس شیرنی کو ’ سوپر مامس ‘ کا بھی اعزاز حاصل ہوا ۔ 29 کے منجملہ 25 بچے زندہ ہیں ۔ اس شیرنی کو ماترم کے نام سے بھی بلایا جاتا تھا ۔ یہ شیرنی آخری مرتبہ 14 جنوری کو سیتا گھاٹ میں سیاحوں کو نظر آئی تھی ۔ ضعیفی کے باعث اس شیرنی کو زمین پر گرا ہونے کی نشاندہی کی گئی ۔ محکمہ جنگلات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہفتہ کی شام 6-15 بجے ٹائیگر ریزور میں اس شیرنی آخری سانس لی ۔ لیجنڈری شیرنی کے انتقال پر چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان کے علاوہ دوسرے ریاستی وزراء اور جنگلاتی عہدیداروں نے ٹوئیٹر کے ذریعہ تعزیت پیش کیا ۔۔ ن