شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی پر پیر کے روز پرانے لکھنؤ میں حملہ ہوا، جس میں ان کی کار ٹوٹ گئی ، لیکن وہ بال بال بچ گئے، یہ الزام خود وسیم رضوی نے لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شام تقریبا 5.30 بجے کسی کام کے لئے جارہے تھے۔ جب وہ چوک منڈی سے گزرے تو دیکھا کہ وہاں بھیڑ ہے۔ پرانے لکھنؤ میں ان پر بھیڑ نے حملہ کیا۔ اس میں ، ان کی کار کی آگے اور پیچھے کے شیشے ٹوٹ گئے ، لیکن وہ بال بال بچ گئے۔ وسیم رضوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے چوک کوتوالی میں تحریری شکایت دی ہے۔