حیدرآباد 20 جولائی ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راو اور سینئر کانگریس لیڈر ایس جئے پال ریڈی نے سابق چیف منسٹر دہلی شیلا ڈکشت کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ کے سی آر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے غمزدہ افراد خاندان سے اظہار ہمدردی کیا ہے ۔ جئے پال ریڈی نے کہا کہ سابق چیف منسٹر نے دہلی کی ترقی کیلئے مثالی خدمات انجام دی تھیں جنہیں یاد رکھا جائیگا ۔ صدر پردیش کانگریس این اتم کمار ریڈی نے بھی شیلا ڈکشت کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی ایک سنجیدہ اور قابل لیڈر سے محروم ہوگئی ہے ۔ سی ایل پی لیڈر ملو بٹی وکرامارک نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے ۔
