نئی دہلی 16 جنوری ( پی ٹی آئی ) کانگریس نے ایس شیلجہ ناتھ کو اے پی کانگریس کمیٹی کا نیا صدر مقرر کیا ہے ۔ وہ این رگھوویرا ریڈی کے جانشین ہونگے ۔ پارٹی نے این تلسی ریڈی اور شیخ مستان ولی کو ورکنگ صدر بھی مقرر کیا ہے ۔ پارٹی کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شیلجہ ناتھ کے تقرر کا اعلان کیا گیا ۔