شیو سینا نےاڈانی ایئرپورٹ پر ہنگامہ کیا پارٹی کارکنوں نے ہنگامہ کر توڑ ڈالا سائن بورڈ

,

   

شیو سینا کے کارکنوں نے پیر کو ممبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نصب اڈانی کے سائن بورڈ میں توڑ پھوڑ کی اور ممبئی ایئرپورٹ پر اڈانی ایئرپورٹ لکھنے کے خلاف احتجاج بھی کیا ، ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا نام چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے شیو سینا کا کہنا ہے کہ اس ہوائی اڈے کو صرف شیواجی مہاراج کی طرف سے تسلیم کیا جانا چاہیے نہ کہ کسی اور نام سے جولائی کے مہینے میں ہی اڈانی گروپ کو ممبئی ہوائی اڈے کا کام سونپا گیا ہے شیو سینا کی جانب سے تخریب کاری کے بعد اڈانی گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اڈانی ایئر پورٹس کی برانڈنگ کے علاوہ ہم یہ بتانا چاہیں گے کہ چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی برانڈنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ٹرمینل کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ہوائی اڈے میں برانڈنگ ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (AAI) کے اصولوں اور ہدایات کے مطابق ہے۔

YouTube video