شیوراج سنگھ چوہان کا زراعت پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس

   

نئی دہلی: زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے اتوار کو مجموعی زراعت کے شعبے کی ترقی کے سلسلے میں ہفتہ وار جائزہ میٹنگ کی۔ چوہان کے دفتر میں منعقدہ اس میٹنگ میں فصلوں کی کٹائی، بوائی، خریداری وغیرہ کی صورتحال کے بارے میں سینئر افسران سے معلومات لینے کے ساتھ ساتھ پیداوار کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ کے افسران کو ضروری ہدایات دی گئیں۔ مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سکریٹری دیوش چترویدی اور دیگر اعلیٰ عہدیدار میٹنگ میں موجود تھے ۔مختلف فصلوں کی اچھی پیداوار کے امکان کو ذہن میں رکھتے ہوئے مرکزی وزیر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کو فائدہ پہنچانے اور فصلوں کی مکمل خریداری کے انتظامات کریں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 9 اپریل تک موسم گرما کی بوائی کے موسم کے لیے دھان کی بوائی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.65 لاکھ ہیکٹر کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔