شیوراج نے کووڈ ویمن واریئر ناظرہ خان کو مبارکباددی

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے نیشنل کمیشن فار ویمن کے ذریعہ کووڈ ویمن واریئر ایوارڈ کیلئے نامزد کئے جانے پر شیو پور ضلع کی آنگن واڑی کارکن ناظرہ خان کو مبارک باد دی ہے ۔چوہان نے قومی ویمن کمیشن کے ذریعہ کووڈ ویمن واریئر ایوارڈ کیلئے نامزد کئے جانے پر آنگن واڑی کارکن ناظرہ ا خان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ ریاست کے تمام لوگوں کیلئے مثال بن گئی ہیں۔