شیورون امریکہ کویومیہ 100,000بیرل وینزویلا کاخام تیل بھیجے گا

   

واشنگٹن: امریکہ کا کثیرملکی توانائی کارپوریشن شیورون اس ماہ امریکہ کویومیہ 100,000 بیرل وینزویلا کا خام تیل بھیجے گا۔شیورون نے جنوری کے اوائل میں امریکہ میں وینزویلا کے تیل کی اپنی پہلی کھیپ بھیجی تھی، جب کہ امریکی خام تیل لے کر ایک جہاز وینزویلاکے راستے میں تھا۔گزشتہ نومبر میں، امریکی محکمہ خزانہ نے ایک نیا لائسنس فراہم کیا جو شیورون کوپی ڈی وی ایس اے جیسے مشترکہ کاروباری شراکت داروں کے ذریعے وینزویلا میں چھ ماہ کے لیے تیل نکالنے کی اجازت دیتا ہے ۔حالانکہ، اس لائسنس میں آپریشن میں توسیع اور نہ ہی وینزویلا کے تیل کے شعبہ میں نئی امریکی سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی ۔