شیوسینا لیڈر پرسکھو ں کا تلواروں سے حملہ

   

لدھیانہ ۔ پنجاب کے شہر لدھیانہ میں شیو سینا ٹکسالی رہنما پر سکھوں نے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں شیوسینا کے لیڈر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ سکھوں نے بیچ سڑک پر شیوسینا تکسالی لیڈر پر کئی بار تلواروں سے حملہ کیا۔ لیڈرکو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق شیوسینا ٹکسالی لیڈر سندیپ تھاپرجمعہ کی صبح سمویدنا ٹرسٹ کے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ جب وہ اسپتال کے باہرکھڑے تھے کہ اچانک اسکوٹر پر سوار نہنگ سکھ وہاں پہنچے اور ان میں سے ایک نے سندیپ پر تیز تلوار سے حملہ کرنا شروع کردیا۔ سندیپ شدید زخمی ہو کر بیچ روڈ پر ہی گرگیا۔ اس کے بعد سکھ اسکوٹر پر فرار ہوگئے۔ واقعہ کے وقت بہت سے لوگ آس پاس کھڑے تھے لیکن کوئی ملزم کے قریب جانے کی ہمت نہ کر سکا۔ جب حملہ وار وہاں سے بھاگے تو سندیپ تھاپرکو اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ فی الحال سندیپ تھاپر تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔