شیوسینا نے بھی وقف ترمیمی بل کی مخالفت کردی

   

ممبئی : میڈیاکے مطابق متنازع وقف بل کی مخالفت میں کولکتہ، چینائی اور احمد آباد سمیت مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ دوسری جانب متنازع وقف ترمیمی بل کیخلاف کانگریس کے بعد اب سخت گیر ہندو تنظیم شیوسینا بھی بول پڑی ہے۔ شیوسینا رکن اسمبلی نے کہا مسلمانوں کو دہشتگرد اور غدار کہنے والی بیجے پی کا مسلمانوں کی وقف جائیدادیں بیچ کرمسلمان لڑکیوں کی شادی کروانیکا اعلان دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہے۔