شیوسینا کا دہلی میں عآپ کی حمایت کا اعلان

   

نئی دہلی ۔دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد اب تمام سیاسی پارٹیاں دہلی میں اپنی طاقت دکھانے میں مصروف ہیں۔ اس دوران کچھ لیڈروں کی بیان بازی اور ان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات میں کافی تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ مہاراشٹر میں شیوسینا ایم ایل اے آدتیہ ٹھاکرے نے چیف منسٹردیویندر فڑنویس سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کو فتح کرنے میں عام آدمی پارٹی کا ساتھ دینا ضروری ہے۔ دہلی انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، میں کہنا چاہتا ہوں کہ دہلی حکومت، خاص طور پرکجریوال حکومت نے پچھلے10 سالوں میں جوکام کیے ہیں، چاہے وہ اسکول ہوں، تعلیم ہوں، صحت کا نظام، بہت اچھا رہا ہے۔ اگر ہم دہلی کے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو ایک بار پھرکجریوال حکومت کا آنا ضروری ہے۔ انڈیا الائنس میں کیجریوال حکومت بھی شامل ہے، ممتا دیدی بھی ہیں، ہم بھی ہیں اور تمام پارٹنر پارٹیاں بھی ہیں لیکن میں آپ کو ایک بار پھر بتانا چاہتا ہوں کہ دہلی کے بارے میں بحث صرف دہلی میں ہونی چاہیے۔مہاراشٹر کے چیف منسٹردیویندر فڈنویس سے ملاقات پر شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ آج ہم نے چیف منسٹرسے بات کی ہے اور ان سے سب کے لیے پانی اسکیم کو دوبارہ نافذ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم مفاد عامہ کے کاموں میں عام آدمی پارٹی کا ساتھ دیں گے۔ عوامی کاموں کے لیے اکٹھا ہونا بہت ضروری ہے۔