ممبئی /24 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا قائد سنجئے راوت نے 165 ارکان ا سمبلی کی مہاراشٹرا اسمبلی میں تائید کا دعوی کیا اور کہاکہ وہ مہاراشٹرا اسمبلی میں اپنی عکثریت آسانی سے ثابت کر دکھائیں گے ۔ بی جے پی کا ’’ جوا‘‘ اجیت پوار کو اپنی پس و پردہ سرگرمیوں سے توڑ سکتا ہے ۔ لیکن دوسروں کو ایسا نہیں کرسکتا ۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راوت نے گورنر پوشیاری پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے اجیت پوار کو دکھائے ہوئے فرضی دستاویزات پر یقین کرلیا ہے ۔ شیو سینا ، این سی پی اور کانگریس ( بحیثیت مجموعی ) ایک 165 ارکان اسمبلی کی تائید رکھتے ہیں اور اگر گورنر ان کی شناختی پریڈ کا مطالبہ کریں تو اندرون دس منٹ اکثریت ثابت کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجیت پوار نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کرتے ہوئے شرد پوار سے غداری کی ہے ۔