شیوسینا۔ این سی پی۔ کانگریس سپریم کورٹ سے رجوع

   

شیوسینا ، این سی پی ، کانگریس اتحاد ہفتہ کو ایک پٹیشن کے ساتھ سپریم کورٹ سے رجوع ہوگئے اور استدعا کی کہ گورنر مہاراشٹرا کے فیصلہ کو کالعدم کیا جائے، جو بی جے پی کے دیویندر فڈنویس کی بطور چیف منسٹر حلف برداری سے متعلق ہے؛ اور مطالبہ کیا کہ فوری ’’فلور ٹسٹ‘‘ (ایوان میں عددی طاقت کی آزمائش) کرائی جائے تاکہ ’’ارکان اسمبلی کی خریدوفروخت‘‘ اور پارٹیوں میں جوڑ توڑ کو ٹالا جاسکے۔ تینوں پارٹیوں نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو ایسی ہدایت دینے کی درخواست بھی کی کہ انھیں سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں حکومت کی تشکیل کیلئے دعوت دی جائے ، اور کہا کہ انھیں زائد از 144 ایم ایل ایز کی تائید حاصل ہے۔