بھوپال :مدھیہ پردیش حکومت نے آج شیوپور کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کا تبادلہ کردیا۔شیوپور ضلع کلکٹر راکیش کمار سریواستو کو ریاستی وزارت میں ڈپٹی سکریٹری بنایا گیا اور ایس پی سنپت اپادھیائے کو پولیس ہیڈکوارٹر بھوپال میں اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس کے طورپر تعینات کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں آج ہدایت جاری کردی گئی۔مسٹر شیوم ورما کو شیوپور کلکٹر عہدہ کی ذمہ داری دی گئی ہے جو اب تک گوالیار میونسپل کارپوریشن میں کمشنر کے عہدہ پر کام کررہے تھے ۔ گوالیار میں تعینات اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس (خواتین جرائم) انوراگ سجانیا کو شیوپور ایس پی کے طورپر تعینات کیا گیا ہے ۔شیوپور ضلع حالیہ دنوں میں سیلاب سے بری طرح متاثر رہا ہے ۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کل شیوپور ضلع کے دورہ پر تھے اور کچھ مشتعل شہریوں نے ان کے قافلے کے گزرنے کے دوران نعرے بازی کی تھی۔