بنگلورو: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی سے ملاقات کی تھی جس سے پارٹی کی مستقبل کی قیادت کے بارے میں نئی قیاس آرائیاںپیدا ہوگئی ہیں۔شیوکمار نے راہول گاندھی سے اپنے شخصی دورہ امریکہ کے دوران ملاقات کی ۔ یہ میٹنگ ایک ایسے اہم وقت میں ہوئی ہے جب کانگریس کرناٹک یونٹ کو اپنے بڑھتے ہوئے عزائم اور بدعنوانی کے الزامات کے درمیان متحد رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ۔ شیوکمار نے کانگریس لیڈرراہول کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویریں شیئر کیں اور ‘ایکس’ پر لکھاکہ واشنگٹن ڈی سی میں اپنی اہلیہ اوشا کے ساتھ۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے مل کر بہت اچھا لگا۔امریکہ میں راہول گاندھی کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کے بارے میں پارٹی کے کچھ اراکین اسے نئی سیاسی قیاس آرائیاں قرار دے رہے ہیں ۔