دبئی ۔ 23؍مارچ (ایجنسیز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔صاحبزادہ فرحان کو فروری میں غیرمعمولی کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 6 اننگز میں ریکارڈ 383 رنز بنائے تھے جس میں 2 سنچریاں بھی شامل تھیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکہ کے شیڈلے وین شیلوک بھی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد ہوئے تھے۔