صارفین بغیررضامندی کسی کی تصویر شیئر نہیں کرسکتے : ٹوئیٹر

   

نیویارک : مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئیٹر نے صارفین پر بغیر رضامندی کسی کی تصاویر شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ ٹوئیٹر حکام کے مطابق یہ پالیسی عوامی شخصیات نہیں بلکہ عام افراد کیلئے بنائی گئی ہے ۔ نئے قوانین کے مطابق عام شخص ٹوئیٹر کو ایسی تصواویر یا ویڈیوز بنانے کا کہہ سکتا ہے جو اس کی مرضی کے بغیر پوسٹ کی گئی ہو ۔ ٹوئٹر کی جانب سے نیٹ ورک پالیسی اور قوانین میں نئی پابندیاں سی ای او کی تبدیلی کے ایک دن بعد سامنے آئی ہیں ۔