نئی دہلی:دہلی این سی آر میں پٹاخوں پر عائد پابندی کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی پٹاخہ بیچنے والوں کی عرضی پر سپریم کورٹ نے جلد سماعت سے جمعرات کو انکار کردیا ۔ پٹاخوں پر پابندی ہٹانے کی مانگ کرنے والی عرضی پر فوری سماعت سے انکار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے پٹاخہ بیچنے والوں کو اپنے پیسے میٹھائی پر خرچ کرنے کی نصیحت دی ۔ اتنا ہی نہیں ، کورٹ نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو صاف ہوا میں سانس لینے دو ۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ میں معاملہ زیر غور ہونے کے پیش نظر دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو ہی ڈی پی سی سی کے سبھی طرح کے پٹاخوں کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی لگانے سے متعلق فیصلہ کو چیلنج کرنے والی عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا تھا ۔