صحافت میں سیاست اخبار و ٹی وی کا منفرد و ممتاز مقام

   

نرمل کے مختلف منتخب قائدین اور دیگر معززین کا نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں کو تہنیت، حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال
نرمل ۔ جب کبھی بھی ہمارے بزرگوں کی محفل میں اردو اخبارات کا تذکرہ آتا ہے تو بے ساختہ روزنامہ ’’سیاست‘‘ زبان پر آجاتا ہے۔ اخبار سیاست کی مقبولیت قابل تحسین ہے اور آج آپ سیاست ٹی وی کی شروعات کرتے ہوئے کم وقت میں الکٹرانک میڈیا کی صفوںمیں اپنا ایک منفرد مقام بنالیا ہے۔ ہم اردو تو پڑھ نہیں سکتے لیکن ٹی وی کی شروعات سے خبروں کو ہر دن سن بھی رہے ہیں دیکھ بھی رہے ہیں۔ قابل مبارک باد ہیں سیاست کا انتظامیہ جس نے صحافت کے معیار کو کافی بلند کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقامی دفتر سیاست نرمل میں صدر نشین بلدیہ نرمل مسٹر جی ایشور سابق ڈی سی سی بی چیرمین مسٹر رام کشن ریڈی، پی راجیشور ریڈی زیڈ پی ٹی سی نے جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سے بات چیت کرتے ہوئے موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ ان قائدین نے نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں کو تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ طویل سفر کرتے ہوئے آپ نرمل کے قائدین اور معزز شخصیتوں سے ملاقات کرکے یہاں کے مسائل کو اپنے اخبار اور ٹی وی چیانل میںبہت اہمیت دیتے آئے ہیں۔ اس سلسلہ کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی مسائل کو اُجاگر کریں۔ عامر علی خاں نے کہا کہ اردو صحافت کے دو سو سال کی تکمیل اور روزنامہ سیاست کے 75 سال مکمل ہونے پر مختلف پروگرامس منعقد کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔ آنے والے دنوں میں ان تقاریب میں نرمل سے بھی معزز شخصیتوں کو مدعو کیا جائے گا۔ سیاست ٹی وی کو بھی مزید وسعت دیتے ہوئے تبدیلیاں کی جائیں گی۔ مجھے بھی نرمل کے قائدین و معزز شخصیتوں سے جو پیار ہمیشہ ملا ہے اس کو میں بھلا نہیں سکتا۔ میں آپ تمام حضرات کا جو آج میرے دورہ پر مجھ کو تہنیت پیش کرتے ہوئے عزت بخشی ہے اس کے لئے میں فرداً فرداً تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آئندہ بھی نرمل سے یہی روابط کو برقرار رکھوں گا۔ اس موقع پر نمائندہ سیاست نرمل سید جلیل ازہر نے جناب عامر علی خاں صاحب نیوز ایڈیٹر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ دھوپ کی شدت کے باوجود میری دعوت پر نرمل تشریف لائے۔ قبل ازیں مقامی بلدیہ دفتر میں صدر نشین کے چیرمین اراکین بلدیہ اور صدر نشین بلدیہ جی ایشور نے عامر علی خاں کا والہانہ استقبال کیا اور تمام اراکین بلدیہ بشمول صدر نشین بلدیہ نے شال پوشی کی۔ اراکین بلدیہ و قائدین میں محمد سلمان خاں رکن معاون بلدیہ توحید الدین رفو، رکن بلدیہ محمد رفیع، رکن بلدیہ سید مشیر اقلیتی سل ٹاؤن صدر ٹی آر ایس تلنگانہ ایکتا سوشل ویلفیر سوسائٹی صدر شیخ مجاہد، ایم اے رمیز، محمد نذیر الدین نو منتخب ریاستی حج کمیٹی ریاست تلنگانہ شامل ہے جبکہ عامر علی خاں نے نومنتخب ریاستی حج کمیٹی نذیر الدین کی شال پوشی کی۔ بعد ازاں مقامی دفتر سیاست میں الحاج عبدالرحمن مالک مدینہ ہوٹل، مختار احمد خاں صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد، محمد اظہر الدین معتمد جامع مسجد، ایم اے زاہد مالک اے ون فنکشن ہال، انیس احمد خاں سینئر ٹی آر ایس قائد کے علاوہ صدر نشین بلدیہ جی ایشور، سابق صدر ڈی سی سی بی رام کشن ریڈی، پی راجیشور ریڈی زیڈ پی ٹی سی نے تہنیت پیش کی۔ تمام مہمانوں کا نرمل ڈیویژن، سیاست رپورٹر سید اسمعیل ناصر نے خیرمقدم کیا۔ رات دیر گئے نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں حیدرآباد روانہ ہو گئے۔