صدر ضلع جرنلسٹس یونین و دیگر کی ایڈیشنل کلکٹر کو یادداشت پیش
میدک /11 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر ضلع جرنلسٹس یونین TWJI-JU مسٹر شنکر دیال چاری ، صدر ضلع الیکٹرانک میڈیا مسٹر ناگاراجو کی قیادت میں انٹی گزیٹیڈ پہونچکر ایڈیشنل کلکٹر میدک مسٹر ایم ناگیش کو ایک یادداشت پیش کی گئی ۔ جس میں کوریج کیلئے پہونچنے والے ٹی وی چیانلس کے نمائندوں پر فلمسٹار ایم موہن بابو کی جانب سے قاتلانہ حملہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے موہن بابو پر اقدام قتل کا مقدمہ کرکے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ مسٹر شنکر دیال چاری نے کہا کہ اگر فلمسٹار موہن بابو کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا تو جرنلسٹس یونین کی جانب سے ریاست گیر احتجاج منظم کیا جائے گا ۔ مسٹر شنکر دیال چاری نے حکومت سے زخمی صحافیوں کے علاج کیلئے تعاون کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ اس احتجاج میں سینئیر صحافی آئی جے یو کے سابق رکن محمد فاروق حسین جنرل سکریٹری ضلع میدک جرنلسٹس یونین مسٹر سنتوش کمار، مرلی دھگر گپتا ، سریکانت ، حامد ، گوردھن ریڈی ، سریدھر ، کرشنا مورتی ، اے شیکھر ، انجینیلو کے علاوہ دیگر شامل تھے ۔ اس طرح میدک کے نرساپور پر بھی صحافیوں نے اپنا احتجاج درج کروایا ۔ قریب کے منڈل نظام پیٹ پر بھی صحافیوں نے پریس کلب کے زیر اہتمام مسٹر محمد اصغر کی قیادت میں احتجاج منظم کرتے ہوئے مشہور فلسٹار مسٹر موہن بابو کی گرفتاری کا پرزور مطالبہ کیا ۔