آصف آباد آئی جے یو ضلع صدر عبدالرحمن و نائب صدر عبدالجمیل کی زیرقیادت کلکٹر سے نمائندگی
کاغذ نگر : آصف آباد میں تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ IJU ضلع صدر عبدالرحمن اور تلنگانہ جرنلسٹ یونین نائب صدر عبدالجمیل کی زیر نگرانی صحافیوں کا وفد ضلع کلکٹر وڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راہول راج سے ملاقات کرتے ہوئے ضلع آصف آباد میں باقی صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ کی منظوری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر جناب عبد الرحمن اور جناب عبدالجمیل نے کہا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے کے تحت صحافیوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے ایکریڈیشن کارڈ کی منظوری ہوئی ہے لیکن تیسرے مرحلے کے تحت باقی لگ بھگ 30 تا 40 صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ کی منظوری ہونا باقی ہے اس لیے ریاست حکومت کے احکامات کے مطابق تیسرے مرحلے کے تحت ضلع کے بی آصف آباد میں باقی صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ کی منظوری کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے ضلع کلکٹر کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایکریڈیشن کارڈ نہ رہنے والے صحافیوں کو covid 19اور کورونا وبا کہ دور میں صحافیوں کے ساتھ کچھ ناخوشگوار واقعات سے دوچار ہونے والے صحافی مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی امدادی رقم سے محروم ہو جائیں گے۔ اس لئے ریاستی حکومت سے تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ یونین IJU کی جانب سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر باقی بچے ہوئے تلگو ، اردو ، ہندی صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ کی اجرائی عمل میں لانا چاہیے تاکہ صحافیوں کے ساتھ انصاف ہو سکے۔ بعد ازاں تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ قائدین پرکاش گوڈ، عبدالحنان، عبدالجمیل ، عبدالرحمن اور سریش کمار کے ساتھ مل کر ضلع کلکٹر کو تحریری طور پر یادداشت پیش کی گئی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راہول راج نے مقامی صحافیوں کے ساتھ انصاف کرنے کا تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ قائدین کو تیقن دیا۔