واشنگٹن:امریکہ میں قائم صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے) نے ہندوستان کی حکومت سے جموں و کشمیر میں حکومت کے خلاف مظاہرے کی ویڈیو بنانے والے زیر حراست صحافی کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔میڈیا کے مطابق سی پی جے نے کہا کہ ایک آزاد صحافی اور میڈیا کے طالب علم سجاد گل کی گرفتاری سے شدید بے چینی ہے جن کے بارے میں رپورٹس ہیں کہ انہیں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں حکومت ہند سے مطالبہ کیا گیا کہ حکام صحافی سجاد گل کو فوری طور پر رہا کریں ۔