کولکتہ ۔ 2 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے بتایا کہ ان کی حکومت صحافیوں کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے عنقریب ’’سوشیل سیکوریٹی اسکیم‘‘ پر عمل آوری کرے گی ۔ انہوں نے اپنی حکومت کی ہیلت انشورنس اسکیم کا بھی حوالہ دیا جو اکریڈیٹیڈ جرنلسٹس کیلئے شروع کی گئی ہے ۔ آج جرنلسٹوں کے خلاف سزا سے استثنیٰ کو ختم کرنے کا عالمی دن ہے ۔ ممتا بنرجی نے مزید بتایا کہ ہیلت اسکیم کے علاوہ میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی مالی امداد کیلئے جلد اسکیم شروع کی جائے گی ۔ آج کے دن اقوام متحدہ جس کا صحافیوں اور میڈیا ورکرس کے خلاف جرائم اور تشدد کے لئے عالمی سطح پر سزا کی شرح میں کمی کی طرف توجہ مبذول کروانا ہے۔