حیدرآباد : تلنگانہ اردو جرنلسٹس اسوسی ایشن نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے کوویڈ۔19 کے سلسلہ میں صحافیوں کو بھی فرنٹ لائن واریرس کی حیثیت سے تسلیم کئے جانے اور مختلف مقامات پر ویکسینیشن سنٹرس میں ٹیکہ اندازی کا اہتمام کئے جانے کو قابل تحسین قرار دیا ۔ تلنگانہ اردو جرنلسٹس اسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ اور کمشنر اروند کمار سے مطالبہ کیا کہ اکریڈیشن کارڈ ہولڈرس کے علاوہ ایسے صحافیوں کو بھی ٹیکہ اندازی کی مہم سے استفادہ کا موقع دیا جائے جوکہ اکریڈیشن کارڈ نہیں رکھتے۔ علاوہ ازیں صحافیوں کے ساتھ ساتھ ان کے ارکان خاندان کو بھی ٹیکوں کا موقع فراہم کرنا چاہئے۔