حیدرآباد۔/15 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے صحافیوں کے میڈیا اکریڈیٹیشن کارڈز کی میعاد میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے۔ اکریڈیٹیشن کارڈز کی میعاد 31 ڈسمبر کو ختم ہورہی تھی جس میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے 31 مارچ 2022 تک کارکرد بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے کارڈز کی اجرائی کا عمل جنوری میں شروع کیا جائے گا۔ر