صحراء سینا میں ہیلی کاپٹر حادثے ،6 امریکی فوجی ہلاک

   

قاہرہ :مصر کے صحرائے سینامیں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 امریکی فوجیوں سمیت 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے دیگر 2 فوجیوں میں سے ایک کا تعلق فرانس اور ایک کا جمہوریہ چیک سے ہے۔ہلاک ہونے والے تمام اہلکار کثیر القومی مبصر فوج کے امن مشن کا حصہ تھے۔ایم ایف او کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں۔